ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں سیاحت کے نام پرکروڑوں روپئے کی لوٹ مار : سابق ڈی سی اورسابق ضلع نگراں کاروزیر کے خلاف الزامات

اترکنڑا ضلع میں سیاحت کے نام پرکروڑوں روپئے کی لوٹ مار : سابق ڈی سی اورسابق ضلع نگراں کاروزیر کے خلاف الزامات

Sun, 03 Nov 2019 21:19:59    S.O. News Service

کاروار:03؍نومبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں سیاحت کے نام پر کروڑوں کی لوٹ مار ہوئی ہے، سابقہ ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کے خلاف میں نے لوک آیوکتہ سے شکایت کی تھی ، کون کتنی رقم لوٹی ہے ظاہر ہوجائے گا۔بی ایس پائی نامی وکیل نے شہر میں منعقدہ کاروار ساحلی جہد کار وں کی میٹنگ میں ان خیالات کااظہار کیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وکیل پائی نے بتایا کہ سابقہ ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کے خلاف بھی کڑی تنقید کی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے لند ن برج سے دیویکر کامرس کالج تک کی زمین کا سروے نہیں ہواہے، لیکن متعلقہ زمین پر سبھی افسران کی نگاہ ہے، یہاں بہت بڑاگھپلہ ہواہے، ساحل کنٹرول زون قانون کے مطابق متعلقہ زمین پر عمارت، ہوٹل کی تعمیر نہیں ہوسکتی ہے، مگر ٹیکس وصول کئے بنا بغیر اجازت کے ساحل پر ہوٹل کی تعمیر ہوئی ہے، غیر قانونی تعمیرشدہ ہوٹل کا آر وی دیش پانڈے نے افتتاح کرنےکا الزام لگایا اور عوام سے کہاکہ ہم افسران پر اعتماد کریں تو انصاف نہیں ملے گا ہمیں ان سب کے خلاف قانونی طورپر جدوجہد کرنے کی صلاح دی۔

بلدیہ ممبر ڈاکٹر نتین پکلے نے کہاکہ ساحل کسی ایک طبقے سے تعلق نہیں رکھتا، پورے تعلقہ کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت کریں  ۔ کوسٹل سکیورٹی والوں کو زمین دیں گے تو یہاں کی سیاحت متاثر ہوگی ، یہاں کے کئی سواحل انہی وجوہات کی بنا پر تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں، سی برڈ منصوبے کے جاری ہونے کے دوران ہم سب خاموش رہ کر جو غلطی کئےہیں اس کو نہ دہرانے کی بات کہی۔ جہدکار پرساد ریونکر نے کہاکہ ماہی گیروں کے جھونپڑیوں کا زمین بوس کرکے  سرکاری اسکیموں  کو نافذ کیاگیا ہے۔ ماہی گیر سہولیات سے محروم ہیں، انہیں مچھلیاں سُکھانے تک جگہ نہیں ہے، تعلقہ کے عوام کے لئے ساحل ضروری ہے اس کی بقا کے لئے متحدہ جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔ وکیل آر ایس نائک نے ڈی سی دفتر کے گھیراؤ کرنے کا انتباہ دیا۔ گنپتی مانگرے ، پریتم ماسورکر، رامانائک ، گنگادھر ہیرے گتی وغیرہ موجود تھے۔


Share: