ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتالوں کے قیام پر غوروخوض: ضلع نگراں کاروزیر شیورام ہیبار

اترکنڑا ضلع میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتالوں کے قیام پر غوروخوض: ضلع نگراں کاروزیر شیورام ہیبار

Sat, 29 May 2021 13:19:40    S.O. News Service

یلاپور:29؍ مئی (ایس اؤ نیوز)ہمارے اترکنڑا ضلع میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال نہیں ہیں، بیماریوں میں مبتلا افراد اور مریضوں کو کئی مرتبہ دور دراز کا سفر کرتےہوئے اسپتالوں میں داخل ہونے کی مشکل حالات کا سامنا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع میں سٹی اسکیاننگ سمیت تین چار تعلقہ جات میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کا قیام کرتےہوئے ماہرڈاکٹروں کو تقرر کرنےپر غوروخوٖ ض کیاجارہاہے۔ متعلقہ منصوبہ اگلے چند ہی مہینوں میں روبہ عمل میں لانے کی کوشش کی جائے گا۔ اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر شیورام ہیبار نے ان خیالات کا اظہارکیا۔

وہ یہاں  یلاپور تعلقہ اسپتال میں صنعت کار بال کرشنا نایک اور ان کے خاندان والوں کی طرف سے 11لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کردہ کووڈ ٹیکہ مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ شیورام ہیبار نےکہاکہ اسپتالوں کے قیام کو لے کر ضلع  اور دیگر عطیہ کنندگان سے رابطہ کیا جارہاہے۔ سرکاری تعاون سے ضلعی عوام کے لئے بہتر اسپتالوں کے قیام کی ضرورت محسوس کرتےہوئے یہ غوروخوض کیاجارہاہے۔ جس طرح آج بالو نایک نے بڑا عطیہ فراہم کیا ہے اسی طرح ضلع کے دیگر عطیہ کنندگان کو بھی آگے آکر سرکار کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ بالو نایک 11لاکھ روپیوں کی لاگت سے انجکشن سنٹر کے علاوہ 17.67لاکھ روپیئے کی ایمبولنس بھی سرکاری اسپتال کو بطورعطیہ دی ہے۔ پچھلے 15برسوں سے میرے ساتھ ہیں ان کے سماجی کاموں کے پیش نظر ان کی تہنیت کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

رکن ودھان پریشد شانتارام سدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ ادارے ، اسوسی ایشن ، عطیہ کنندگان حکومت کے ساتھ تعاون کرتےہیں تو حکومتوں کو بہتر کاموں کو انجام دیتے ہوئےکامیاب ہونا ممکن ہوجاتاہے۔ اس سلسلے میں ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیبار کافی متحرک ہوکر عوامی خدمات میں مصروف ہونے پر ستائش کی۔ ریاستی پنچایت راج ترقی کمیٹی کے نائب صدر پرمود ہیگڈے نے بھی کہاکہ کورونا جیسے سنگین حالات میں صحت عامہ ، پولس ، روینیو محکمہ جات کے واریئرس دن رات محنت کررہے ہیں۔یہ سبھی لوگ  آج جو کام انجام دے رہےہیں وہ اگلے سو برسو ں تک یاد رکھا جائےگا۔ سماج میں کئی ایک  اہل ثروت ہیں، وہ سماجی خدمات کے لئے آگے بڑھیں اور ہر مشکل وقت میں سرکار کےساتھ تعاون کرنےکی اپیل کی۔ اس موقع پر وزیر شیورام ہیبار نے 28.67لاکھ روپیوں کا عطیہ دئیے بالونایک کی تہنیت کی۔ پنچایت کی صدر سنندا داس، نائب صدر شیاملی پاٹنکر، تحصیلدار شری کرشنا کامکر، تعلقہ صحت عامہ افسر وجئے مراشی وغیرہ موجود تھے۔ تعلقہ میڈیکل تعلیمی افسر ایس ٹی بھٹ نے استقبال ، نطامت اور شکریہ ادا کرنےکے فرائض انجام دئیے۔


Share: