ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع  کے تہوار کراولی اتسوا  کی مناسبت سے مختلف کھیل مقابلہ جات کا اہتمام :5ڈسمبر آخری تاریخ

اترکنڑا ضلع  کے تہوار کراولی اتسوا  کی مناسبت سے مختلف کھیل مقابلہ جات کا اہتمام :5ڈسمبر آخری تاریخ

Sat, 01 Dec 2018 20:25:53    S.O. News Service

کاروار:یکم ڈسمبر (ایس او نیوز) کراولی اتسوا 2018کی مناسبت سے مختلف کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا جارہاہے جس کے لئے رجسٹریشن جاری رہنے کی جانکاری پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔

8ڈسمبر کو خواتین کے لئے تھروبال، 9ڈسمبر کو کاروار سمندر کے ٹیگور ساحل پر بیچ والی بال اور ٹگ آف وار ( مرد و خواتین ) دونوں کے لئے الگ الگ مقابلہ جات ہونگے ۔ ان مقابلہ میں شریک ہونے کے لئے 5ڈسمبر آخری تاریخ ہے۔ رجسٹریشن کے لئے فی ٹیم 100روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرنی ہوگی۔ اور ان مقابلہ جات میں صرف اترکنڑا ضلع کے کھلاڑی شریک ہوسکتے ہیں۔ خواہش مند حضرات فزیکل ایجوکیشن آفیسر آر ایچ نایک موبائیل نمبر 8970233159،9449359613اور پروین تلکیر 8310124853پر رابطہ کرنے کی اپیل  کی گئی ہے۔


Share: