بھٹکل:2؍جولائی (ایس اؤ نیوز) مرڈیشور کی آر این ایس پی یو کالج میں ممتاز طلبا کی تہنیت اور کالج میں داخلہ لئے نئے طلبا کا استقبال کرنے ’سنگم 2019‘پروگرام کا بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے افتتاح کیا۔
اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبا ملک کی ملکیت ہیں، نوجوانوں سے ملک کی ترقی ممکن ہے، طلبا کی زندگی میں پی یو سی ایک اہم موڑ ہوتاہے، یہاں جتنی محنت ومشقت کریں گے مستقبل میں تمہاری زندگی کے لئے بہتر ہونے کی بات کہی۔ مارچ میں منعقدہ پی یو امتحانات میں زائد نمبرات سے کامیاب طلبا کی تہنیت کی گئی اور نئے طلبا کا استقبال کیاگیا ۔ اس موقع پر طلبا نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔
پرنسپال پی مادھو نے پروگرام کی صدار ت کی۔ آر این ایس ودیا نکیتن کے پرنسپال ڈاکٹر سریش شٹی ، آڈیٹر منجوناتھ شٹی ، کاماکشی پائی وغیرہ موجود تھے۔ ممتا اور ان کے ساتھیوں نے پرارتھنا کی۔ سواتی نائک نے استقبال کیاتو اشونی نائک نے شکریہ اداکیا۔ چندنا نائک اور الاشخان نے نظامت کی۔