ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / آج سے اترکنڑا کے سبھی سرکاری اسپتالوں میں کووڈ جانچ کی شروعات : یومیہ 120کا ہدف

آج سے اترکنڑا کے سبھی سرکاری اسپتالوں میں کووڈ جانچ کی شروعات : یومیہ 120کا ہدف

Tue, 26 Dec 2023 18:27:53    S.O. News Service

کاروار:26؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) 26 ڈسمبر 2023 یعنی آج سے اترکنڑا ضلع کے سبھی تعلقہ جات کے اسپتالوں میں کووڈ کی جانچ شروع کی گئی ہے ۔ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی کووڈ وبا کے پیش نظر اور نئے سال کے جشن کے موقع پر مزید اضافہ نہ ہو ،اس کےلئے یہ پیشگی اقدامات کئے جارہے ہیں اس بات کی جانکاری محکمہ صحت عامہ نے دی ہے۔

محکمہ صحت عامہ نے سبھی سرکاری اسپتالوں کے ذمہ داروں کو جو ہدایات جاری کی ہیں اس کے مطابق اترکنڑا ضلع  میں روزانہ 120کووڈ کی جانچ کی جائے گی۔ جس کسی میں بھی کووڈ کے علامات ظاہر ہوں گی انہیں لازمی طورپر جانچ کرنےکہاگیا ہے۔ تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔


Share: