ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / آئی اے ایس آفیسر روہنی  سندھوری نے بھٹکل کے نیترانی جزیرے پر اسکوبا ڈاوینگ کا لطف اٹھایا

آئی اے ایس آفیسر روہنی  سندھوری نے بھٹکل کے نیترانی جزیرے پر اسکوبا ڈاوینگ کا لطف اٹھایا

Fri, 27 Dec 2019 19:08:18    S.O. News Service

بھٹکل:27؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)آئی اے ایس آفیسر روہنی سندھوری اپنے خاندان والوں کے ساتھ فی الحال سیاحت پرہیں ۔ اپنے سفر کے دوران  مرڈیشور  کا دورہ کیا اور بحرہ عرب کے نیترانی جزیرے میں اسکوبا ڈاوینگ کرتےہوئے لطف اٹھایا۔

محکمہ ریشم اور دھارمک دتی کی کمشنر کے طورپر خدمات انجام دینے والی آئی اے ایس آفیسر روہنی سندھوری فی الحال سیاحت پرہیں۔جمعرات کی صبح اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ مرڈیشو ر پہنچ کر نیترانی اڈوینچر کی مشینی بوٹ کے ذریعے نیترانی جزیرہ پہنچیں۔ اور وہاں  گہرے سمندر میں اتر کر قریب 35منٹ تک اسکوبا ڈاوینگ  کرتے ہوئے لطف اٹھایا۔انہو ں نے بتایا کہ گہرے سمندر میں بے شمار مختلف النوع مچھلیوں کا نظارہ دل لبھانے والا تھا، اس طرح کے کئی مناظر کو دیکھنے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔


Share: