ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / آئندہ تین سالہ میعاد کے لئے جماعت المسلمین بھٹکل کےنئے عہدیداران کا انتخاب

آئندہ تین سالہ میعاد کے لئے جماعت المسلمین بھٹکل کےنئے عہدیداران کا انتخاب

Thu, 14 Jul 2016 23:13:14    S.O. News Service

نئے عہدیداران نے آپسی اتحاد اور بھائی چارے کی فضا عام کر نے کی ضرورت پر دیا زور

بھٹکل 15جولائی (ایس او نیوز )موجودہ دور میں سب سے اہم کام عالم اسلام کو متحد کرنا ہے یہ وقت آپسی انتشار کا نہیں بلکہ متحد ہوکر مسائل حل کرنے کا ہے۔  جماعت المسلمین بھٹکل کے نومنتخب جنرل سکریٹری مولانا طلحۃ رکن الدین ندوی نے جماعت المسلمین بھٹکل کے آئندہ تین سالہ میعاد کے لئے آج ہوئے عہدیداران کے انتخاب کے بعد اخباری نمائندوں کے سامنے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ جماعت المسلمین کی طرف سے ذمہ داری سونپے جانے کے بعد انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ بھٹکل کی مساجد کی کمیٹیاں اور اسپورٹس کلب سب مل کر حکمت کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں محکمہ شرعیہ کا نظام چار صدیوں قبل وجود میں آیا تھا جب سے لوگ اپنے مسائل کو حل کر ے کے لئے جماعتی نظام کا سہارا لیتے آرہے ہیں۔ اس دوران نومنتخب نائب صدر اول جناب عبد الرحیم جوکاکو نے کہا کہ بھٹکل کے اداروں میں پائی جانے والی شفافیت کی اور جماعتی نظام کی دوسری جگہ مثال ملنی مشکل ہے اور یہ قابل تقلید نمونہ ہے۔انہوں نے پورے یقین کے ساتھ کہا کہ یہاں کے شبینہ مکاتب اور دوسرے تعلیمی ادارے بنیاد پرستوں کو نہیں بلکہ خدا پرستوں کو پیدا کرتےہیں۔ جوکاکو صاحب نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھٹکل کے عوام اپنے سماجی اور عائلی مسائل کے حل کے لئے جماعتی نظام کو فالو کرتے ہیں ۔

 
اس سے پہلے سکریٹری جماعت المسلمین مولانا محمد شعیب ائیکری ندوی نے جماعت کا مختصر تعارف کیا۔  مولانامحمد حسین جوکاکو ندوی ناظم انتخابات نے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو سب کمیٹیاں ہیں وہ بہت جلد ترتیب دی جائیں گی تاکہ آئندہ تین سالہ میعاد کے لئے جماعت اپنے کام کاج کو مزید بہتر طور پر انجام دے سکے،مولانامحمد حسین جوکاکو ندوی نے کہا کہ اس بار جماعت نے خلیجی ممالک کے ساتھ مدینہ منورہ،سمیت مغربی ممالک میں امریکہ برطانیہ اور دیگر چین وغیرہ سے بھی  اپنےنمائندوں کو منتخب کیا ہے۔

آئندہ تین سالہ میعاد کے لئےمنتخب ہونے والے جماعت المسلمین بھٹکل کے نئے عہدیداران کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہے

 

صدر : جناب شاہ بندری پٹیل محمد شفیع 
نائب صدر اول : جناب عبد الرحیم جوکاکو
نائب صدر دوم: جناب ایس جے سید ہاشم 
نائب صدر سوم :جناب قادر میراں پٹیل 

 

جنرل سکریٹری: مولانا محمد طلحۃ رکن الدین ندوی
سکریٹری : مولانا محمد شعیب ائیکری ندوی
معاون سکریٹری: مولانامحمد حسین جوکاکو ندوی

 

خازن : جناب ایس ایم سید عبد العظیم امباری
محاسب : جناب سید ابو القاسم ایس ایم 
 

اس موقع پر جماعت کے دیگر ممبران  سمیت کئی لوگ موجود تھے۔ 

 

 


Share: