ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:عورتوں میں قانونی بیداری پیدا کرنا وقت کا تقاضا ہے: سنئیر جج گوندیا

کاروار:عورتوں میں قانونی بیداری پیدا کرنا وقت کا تقاضا ہے: سنئیر جج گوندیا

Thu, 08 Mar 2018 22:11:16    S.O. News Service

کاروار:8/ مارچ (ایس اؤنیوز)ملک میں جاری خواتین کے قانون کے متعلق عورتوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ حالیہ خاتو ن قانون کی تشکیل ، اس کےمنشاء کو سمجھانے اور سماج میں مظلوم عورتوں کے حقوق کا شعور پیدا کرنا وقت کا اہم تقاضا ہونے کا سنئیر سول جج اور قانونی خدمات بورڈ کے ممبر سکریٹری ٹی گوندیانےخیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں جمعرات کو سرکاری ڈگری خاتون کالج کے کنڑا ہال میں ضلع قانونی بورڈ ، ضلع وکلاء تنظیم اور سرکاری خاتون ڈگری کالج کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی یوم ِ خاتون کے موقع پر قانونی بیداری پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عورت تہذیب اور معاشرے کی آنکھ ہے ، اس کو ترغیب دینے اور تحفظ کرنے سے معاشرہ ترقی کرنے کی بات کہی۔ ضلع وکلاء تنظیم کے صدر ایس کے پوار نے تعلیم یافتہ لڑکیوں کو خاتون قوانین کے متعلق ناخواندہ عورتوں میں بیداری پیدا کرنےکی اپیل کی۔

وکیل شبھا گاونکر نے خاتوں اور قانون، راجیشوری وی نائک نے پولس شکایات بورڈ اور فرد کی گرفتار ی کے موقع پر ضروری کارروائی ، راجیشوری بی کے نے بچہ انصاف قانون اور جنسی جرائم سے بچوں کی حفاظت اور سندھیا پی تلیکر نے سواری قانون کے موضوعات پر اپنے مقالہ جات کو پیش کیا۔ پروگرام میں پرنسپال وی ایم گنگولی سمیت کالج کا عملہ اور طلبا شریک تھے۔

NIK_9815.JPG


Share: