کاروار:9/ جنوری (ایس اؤنیوز)بُل ٹرال اور لائٹ فشنگ سے مچھلیوں کی نسل برباد ہورہی ہے آئندہ ختم ہوجائے گی، اس طرح مچھلیوں کے شکار پر ضلع میں مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ لے کر ضلع ناڈ دونی اور روایتی ماہی گیر وکوٹا کی طرف سے پیر کو شہر میں احتجاجی ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کو ممیمورنڈم دیا گیا ۔
بھٹکل ،کمٹہ ، ہوناور سمیت ضلع کے مختلف مقامات سے آئے سینکڑوں ماہی گیر متراسماج میدان سے احتجاجی ریلی کے ذریعے ڈی سی دفترپہنچے ۔ دفتر کے سامنے کچھ دیر احتجاج کرنے کے بعد روایتی ماہی گیروں نے بُل ٹرال ، فلڈ لائٹ فشنگ کو ہمیشہ کے لئے ممنوع قرار دینے کی مانگ کی۔ غیر سائنٹفک ماہی گیری کی وجہ سے روایتی ماہی گیرکو زبردست دھچکا لگنے کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ مرکزی حکومت بل ٹرال اور فلڈ لائٹ فشنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے لیکن ضلع میں چھپ چھپاکر اس طرح کی فشنگ کئے جارہی ہے جس کے نتیجے میں کئی مچھلیوں کی نسلیں برباد ہونے کے ساتھ ساتھ مچھلیاں ساحل کے بجائے گہرے سمندر کی طرف چلے جارہے ہیں، اگر یوں ہی جاری رہی تو روایتی ماہی گیر اپنے پیشہ کو خیرباد کہنے کی حدتک پہنچے ہیں۔
.png)
ساحلی پٹی پر لاکھوں لوگ ماہی گیر پیشہ سے وابستہ رہتے ہوئے زندگی گزار رہے ہیں۔ سرمایہ دار وں کی طرف سے جاری لائٹ فشنگ سے عام روایتی ماہی گیر نقصان اٹھا رہے ہیں، زائد ہارس پاور انجن کی نصب کاری ، بل ٹرال جیسی جدید تکنکی ماہی گیری کی وجہ سے کئی نسلیں برباد ہوئی ہیں اور ہورہی ہیں۔ پاپلیٹ، اشون، سرمئی ، گولی، شاڑے، تورکے جیسی مچھلیاں کم ہوتی جارہی ہیں۔ ضلع انتظامیہ اس کو سنگین مانتے ہوئے ہمیشہ کے لئے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ لے کر ڈی سی کو میمورنڈم دیا گیا۔ اس موقع پر مچھلی سنگھ کے صدر سدانند ہری کنتر، سدھارک تاری ، سومیا ہری کنتر، دیورایا سئیل، منکال امبیگا سمیت کئی ایک شریک تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے کہاکہ ضلع میں مرکزی حکومت کے حکم نامے پر عمل کیاجارہاہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگر کوئی اس طرح کی فشنگ کرتاہے تو ان مالکان کےخلاف کیس درج کرتےہوئے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔