ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی کے خود ساختہ لیڈر کی وجہ سے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ دائر کیا گیا:گرام پنچایت صدر کا الزام

شرالی کے خود ساختہ لیڈر کی وجہ سے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ دائر کیا گیا:گرام پنچایت صدر کا الزام

Thu, 05 Apr 2018 21:11:26    S.O. News Service

بھٹکل:6/اپریل (ایس او نیوز)بھٹکل کنڑا ادبی اجلاس (کنڑا ساہتیہ سمیلن )کے دن ہوئے ہنگامے کے  دوسرے دن شرالی میں ہوئی مارپیٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مگر شرالی کے خود ساختہ لیڈر کے بہکاوے اور اکساؤ  میں آکر  میرے خلاف دفعہ 307 تحت کریمنل مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور مجھے اور میرے خاندان کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرکے ظلم ڈھایا  جارہا ہے، یہ بات  بھٹکل شرالی گرام پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک نے کہی ہے۔

وہ یہاں جمعرات کی شام پرائیویٹ ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کررہے تھے، انہوں نے  کہاکہ میرے خاندان والے گذشتہ کئی برسوں سے سیاست میں سرگرم ہیں۔ ہم لوگوں نے کبھی  کسی فرد یا لیڈر کےخلاف دشمنی نہیں کی ہے۔ کنڑا ساہتیہ سمیلن کے دوسرے دن شرالی میں ذاتی معاملات کو لے کر مارپیٹ ہوئی ہے، حملہ کا شکار ہوئے فردسے نہ  میر ی کوئی دشمنی ہے اور نہ ہی کوئی دوستی ۔ جس وقت مارپیٹ ہوئی تھی، اُس وقت میں  جائے وقوع پر موجود ہی نہیں تھا۔ لیکن سیاسی وجوہات کی بنا میرا نام متعلقہ معاملے  میں شامل کیاگیا ہے۔ وینکٹیش نائک نے مزید بتایا کہ میری ہر پارٹی والوں سے دوستی ہے، میری ترقی میں ہر  پارٹی کے لیڈران کا رول ہے، البتہ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے لئےجو شخص وجہ سبب بناہے خود اس کو اپنی پارٹی کے اصولوں کا پتہ بھی نہیں ہے۔

وینکٹیش نائک نے بتایا کہ اُن پر جو معاملہ درج کیا گیا ہے، اُس معاملے میں وہ  عدالت سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں، اس کے باوجود میرے خلاف غنڈہ ایکٹ لاگو کیاگیا ہے۔ مجھے مفرور بتا کر جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، انہوں نے  جھوٹی خبریں  پھیلانے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سختی برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کو لے کر غیر ضروری طور پر رکن اسمبلی کانام  بھی زبردستی شامل کرکے رکن اسمبلی کا چیلا ثابت کرنےکی کوشش بھی کی گئی ہے۔ جس سے مجھے ذہنی دکھ پہنچاہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ شرالی کے خود ساختہ لیڈر کو اگر اُن کے  خلاف سیاست کرنی ہے تو راست اور علی الاعلان کریں۔ اس طرح غلط طریقوں کو اپنانا ٹھیک نہیں ہے۔ فی الحال اس لیڈر کو ایک کیس میں جیل کی سزا ہوئی ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ وہ اس بات کو نہ بھولیں کہ اُس کے خلاف سیشن کورٹ میں کیس جاری ہے۔  اس موقع پر پنچایت ممبر یوگیش موگیر، لکشمن نائک، درگاداس موگیر، پربھاکر، گنپتی نائک، گووردھن، موہن نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: