ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:گرو سدھیندرا بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج میں سالانہ جلسے کا انعقاد

بھٹکل:گرو سدھیندرا بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج میں سالانہ جلسے کا انعقاد

Thu, 15 Mar 2018 21:09:41    S.O. News Service

بھٹکل:15/ مارچ (ایس اؤنیوز)شری گرو سدھیندرا بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج کے سالانہ جلسہ اور سال 2017-2018کے فائنل ائیر کے طلبا کی وداعی تقریب کا انعقاد ہوا۔

جلسہ میں مشہو ر بین الاقوامی جادوگر اور معروف مقرر شری اوم گنیش اوپند نے جلسہ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئے کہاکہ غریب وہ نہیں ہے جس کے پاس پیسہ نہیں ہےبلکہ غریب وہ ہے جس کے پاس خواب نہیں ہے ۔ جلسہ میں ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک، تعلیمی صلاح کار بی آر کے مورتی ، پرنسپال ناگیش بھٹ، نائب پرنسپال شری ناتھ پائی موجود تھے۔ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر کھیل اور تعلیمی و ثقافتی طورپر انعام حاصل کئے طلبا کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔


Share: