بھٹکل:30/اپریل (ایس او نیوز)پی یو بورڈ بنگلوروکی جانب سے اعلان کردہ پی یو دوم کے نتائج میں انجمن پی یو کالج فار ایمن بھٹکل کا86.07فی صد شرح کے ساتھ شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ شعبہ سائنس میں 80فی صد، کامرس میں 92.9فی صد اور آرٹس میں 80.51فی صد نتائج حاصل ہونے کی کالج سے جاری کردہ پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔
شعبہ سائنس میں سراج النساء بنت محمد فہیم آفریقہ 562نمبرات (93.66فی صد)کے ساتھ اول ، سائہا بنت محمد سراج شنگیری 547 نمبرات (91.6فی صد)کے ساتھ دوم اور فاطمہ آئرین بنت محمد آصف اکرمی 537نمبرات(89.5فی صد )کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق شعبہ سائنس میں امتحان میں شریک ہوئیں کل 75طالبات میں 60کامیا ب ہوئی ہیں، جن میں 11امتیازی ، 44فسٹ کلاس، 5سیکنڈ کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ شعبہ کامرس میں 128طالبات میں سے 119کامیاب ہوئی ہیں ، 22امتیازی ، 74فسٹ کلاس،21سیکنڈ کلاس اور2پاس کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ شعبہ آرٹس میں 77میں سے 62طالبات کامیاب ہوئی ہیں ، جن میں42امتیازی ،156فسٹ کلاس، 38سیکنڈ کلاس اور 5پاس کلاس میں کامیاب ہوئی ہیں۔
شعبہ کامرس میں اول نمرہ تکریم بنت انور سلیم حاجب 587نمبرات (97.8فی صد)، دوم عفیرہ صنوبر بنت سید عبدالقادر جیلانی 574 نمبرات (95.6فی صد)اور فاطمہ رینا بنت محمد اختر آرمار 572نمبرات(95.3فی صد)نے سوم مقام پایا ہے۔
اسی طرح شعبہ آرٹس میں ناظمین بنت اکبر صاحب ملیگار 540نمبرات(90فی صد)اول ، حاجرہ انجم بنت غزالی کندن گوڈا 538نمبرات (89.66فی صد) دوم اور ھدیٰ بنت عبدالباسط ائیکری 534نمبرات (89)سوم مقام حاصل کیا ہے۔
اسی طرح انجمن پی یوکالج (بائز) کا کالج رزلٹ 71.06فی صد رہاہے۔ شعبہ کامرس میں کل 108طلبا امتحان میں شریک ہوئے جن میں 81 طلبا کامیا ب ہوئے ہیں تو 4امتیازی ،26فسٹ کلاس اور 29سیکنڈ کلاس اور 22پاس کلاس کےساتھ شعبہ کی شرح 75فی صد ہے۔ سائنس شعبہ کے 51طلبا میں سے 32کامیاب ہوئے ہیں جن میں 1امتیازی ، 23فسٹ کلاس کے ساتھ شعبہ کی شرح 62.74فی صد ہے۔
شعبہ سائنس میں محمد ابن محمد ثاقب 515نمبرات (85.83فی صد) کے اول مقام پرہیں تو کامرس میں محمد عاکف ابن محمد عقیل اسدی 564 نمبرات(94فی صد )کے اول مقام حاصل کرنےکی کالج پریس ریلیز میں جانکاری دی ہے۔