بھٹکل:24/مارچ (ایس او نیوز)تعلقہ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے24مارچ کو شری اگیانیشوری ڈگری کالج ہال میں عالمی یوم ِ انسداد تپ دق (ٹی بی ) پروگرام کا انعقاد ہوا۔
کالج کے پرنسپال ڈاکٹر آر نرسمہا مورتی نے صدارتی خطاب میں کہاکہ عوام اپنی صحت کو تندرست رکھنے پر خاص توجہ دیں اور سال 2025تک دنیا کو تپ دق سے نجات دلاتے ہوئے ایک پاکیزہ صحت مند ماحول کی تعمیر میں اپنا رول ادا کرنے کی اپیل کی۔ اس سلسلے میں صحت عامہ کی طرف سے ٹی بی کو لےکر جو بیداری مہم چلائی جارہی ہے اس کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے عوام تک اس کی مکمل جانکاری پہنچانے کی بات کہی ۔ پروگرام میں تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے تپ دق کے آثار، اثرات اور اس کے حل کے متعلق بہتر معلومات فراہم کیں۔ ایریادیواڑیگا نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کیں۔ پروگرام میں کالج کے علاوہ گروسدھیندرا کالج کا تدریسی عملہ ، طلبا وغیرہ شریک تھے۔ متعلم سبرمنیا نے شکریہ اداکیا۔