ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنیاد ی فرائض پر عمل کرنا ہرایک شہری کی ذمہ داری ہے:کاروار میں سول منصف دیویندر پنڈت کا بیان

بنیاد ی فرائض پر عمل کرنا ہرایک شہری کی ذمہ داری ہے:کاروار میں سول منصف دیویندر پنڈت کا بیان

Tue, 07 Mar 2017 20:43:03    S.O. News Service

کاروار:6/مارچ    (ایس او نیوز)ہرایک بھارتی شہری کو دئیے گئے بنیادی حقوق کی طرح بنیاد ی فرائض کو انجام دینے کی اہم ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے، ان باتوں کا اظہار سنئیر سول منصف اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے سکریٹری دیوویندر پنڈت نے  کیا۔ وہ یہاں سرکاری آرٹس اینڈ سائنس ڈگری کالج کاروار میں محکمہ نشرعات و اطلاعات اور عوامی رابطہ ، ضلع قانونی خدمات بورڈ اور سرکاری ڈگری کالج کے اشتراک سے منعقدہ شہری بنیادی فرائض کے متعلق منعقد کئے گئے سمینار کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ وکیل سندھیا تلیکر نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  بنیادی حقوق کو حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار توبہت کرتے ہیں جب کہ بنیاد ی فرائض کو اداکرنےمیں قدم پیچھے کرتے ہیں، بنیاد ی فرائض پرعمل کرنا ہرایک شہری کا حق ہے۔ کالج پرنسپال ڈاکٹر کلپنا کیروڈیکر نے صدارت کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی فرائض کو ایک اہم ذمہ داری سمجھ کر ادا کریں۔ فرائض کو ادا کریں گے تو حقوق کا حاصل کرنا ممکن ہوگا۔ سمینار کی مناسبت سے کالج طلبا کے درمیان تقریری مقابلے میں جیت حاصل کرنے والے طلبا کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ضلع محکمہ نشریات و اطلاعات کے آفیسر شفیع سعد الدین نے استقبال کیا تو پروفیسر ڈاکٹر وی گری نے نظامت کی ۔ سدھیر مانپاڑی نے شکریہ اداکیا۔


Share: